• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 18.8°C

پاکستانیوں کا خوف، بھارتیوں نے پاکستانی اداکاروں کو فلمی پوسٹرز سے ہٹا دیا

شائع May 13, 2025
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بھارت کی جانب سے پاکستانی ڈراموں، فلموں اور نیوز چینلز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کے بعد اب بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے بھی ہٹا دیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق یوٹیوب میوزک اور اسپاٹی فائے سمیت دیگر میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس نے پاکستانی اداکاروں کو بھارتی گانوں اور فلموں کے پوسٹرز سے ہٹا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ماورہ حسین کو ’صنم تیری قسم‘ کے پوسٹر سے ہٹایا گیا تھا، انہیں فلم کے تمام پوسٹرز سے ہٹایا گیا جب کہ انہیں گانوں کے پوسٹرز بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

ان کے بعد فواد خان اور ماہرہ خان سمیت تقریبا تمام پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں کو بھارت کی تمام فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے ہٹایا گیا۔

فواد خان کو ’کپور اینڈ سنز‘ سمیت ’اے دل ہے مشکل‘ کے پوسٹرز سے ہٹایا گیا جب کہ ماہرہ خان کو ’رئیس‘ کے پوسٹرز سے ہٹایا گیا۔

بھارتی حکومت کی ہدایات کے مطابق پہلے ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور متعدد یوٹیوب چینلز نے پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں کے گانوں کو ہٹا دیا تھا۔

تاہم اب بھی متعدد پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں کے گانے یوٹیوب سمیت دیگر چینلز پر موجود ہیں۔

ماہرہ خان کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ کے گانے بھی یوٹیوب پر موجود ہیں، پاکستانی اداکارہ کو پوسٹرز سے تو ہٹادیا گیا لیکن گانوں سے نہیں ہٹایا جاسکا۔

بھارت کی جانب سے گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے سیاحوں کے حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں، اسپورٹس شخصیات، ٹی وی چینلز اور نیوز چینلز کے یوٹیوبز سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے 6 اور 7 مئی کو پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج نے ’معرکہ حق‘ شروع کیا اور 10 مئی کو بھارت کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا، اس کے جنگی جہاز گرائے اور دفاعی سسٹم تباہ کیا، جس کے بعد بھارت امریکا کی ثالثی سے جنگ بندی پر راضی ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025