رجب بٹ پر بہن کے مقابلے میں اہلیہ کو نظر انداز کرنے کا الزام

شائع May 16, 2025
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

یوٹیوبر رجب بٹ کو نئے ولاگ میں بیوی کو نظر انداز کرکے بہن کو کھانے کا ذائقہ چیک کرنے کے لیے کہنے کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے پر تنقید کا سامنا ہے۔

ان کے فیملی ولاگز عوام میں بے حد مقبول ہیں، تاہم وہ اپنے حالیہ ولاگ کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے اور ان پر اہلیہ کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

رجب بٹ کے نئے فیملی ڈنر ولاگ کو جہاں کچھ مداحوں نے پسند کیا، وہیں متعدد ناظرین نے ان کے رویے پر سخت تنقید کی، خاص طور پر ان کی اہلیہ ایمان رجب کے ساتھ ان کے برتاؤ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

ویڈیو کے ایک حصے میں رجب بٹ کو اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ وہ اسی لمحے اہلیہ ایمان کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے اور اُن سے مذاق کرتے نظر آئے، جس پر شائقین نے بُرا محسوس کیا اور انہوں نے یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرا دل ایمان کے لیے رو رہا ہے، میں نے رجب بٹ کو ناپسند کرنا شروع کر دیا۔

کچھ صارفین نے لکھا کہ رجب بٹ ایک اچھے بھائی، بیٹے اور دوست تو ہو سکتے ہیں، مگر شوہر کے طور پر وہ مکمل ناکام ہیں۔

رجب بٹ اپنے خاندانی مواد، والدین، دوستوں اور بہن بھائیوں سے تعلقات کے اظہار کے لیے مشہور ہیں، اور ان کی فیملی کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ ان کی اہلیہ ایمان رجب کو بھی سوشل میڈیا صارفین ایک خوش اخلاق، سادہ اور مہذب شخصیت کے طور پر جانتے ہیں۔

تاہم حالیہ ویڈیو کے بعد ان کے ساتھ روا رکھے گئے برتاؤ نے مداحوں میں مایوسی اور شکوک پیدا کر دیے ہیں، ابھی تک رجب بٹ کی طرف سے اس تنازعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے رویے پر بحث بدستور جاری ہے۔

کئی سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ انہیں وضاحت دینی چاہیے اور اپنے رویے پر ’نظرِ ثانی‘ کرنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2025
کارٹون : 22 جون 2025