• KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C

اداکاروں کی حب الوطنی پر سوال نہ اٹھائیں، گِدھ نہ بنیں، نوچ نہ کھائیں، فائزہ حسن

شائع May 16, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ فائزہ حسن نے فنکاروں کو حب الوطنی کے طعنے دینے والے افراد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح باقی عوام اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں، اسی طرح فنکار بھی کرتے ہیں، ان کی حب الوطنی پر سوال نہ اٹھایا جائے، گِدھ بن کر انہیں نوچ نہ کھایا جائے۔

فائزہ حسن نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے حالیہ دنوں میں فنکاروں کی حب الوطنی پر سوالات اٹھانے والے افراد کی تنقید کا جواب دیا۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر ان افراد کو ’گِدھ‘ قرار دیا جو فنکاروں کی حب الوطنی پر سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ایک حب الوطن شخص وہی ہوتا ہے جو اپنے ملک کی معیشت اور سلامتی کے لیے کردار ادا کرے اور فنکار یہی کام کر رہے ہیں، وہ ملکی معیشت کو ٹیکس سمیت دیگر مد میں بہتر بنا رہے ہیں۔

فائزہ حسن کے مطابق اگر کوئی فنکار بیرون ملک جا کر کام کر رہا ہے تو اس کی اپنی مرضی ہے، اس میں دوسروں کو سوال اٹھانے یا کرنے کی ضرورت نہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کی جنگ چھڑی تو بہت سارے اداکاروں نے سوشل میڈیا پوسٹس کرکے وطن سے اظہار محبت کیا اور بہت سارے فنکاروں نے کوئی پوسٹ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ جس فنکار کے دل نے چاہا، انہوں نے پوسٹ شیئر کردی، جس کے دل نے نہیں چاہا، انہوں نے کوئی پوسٹ نہیں کی لیکن پوسٹ نہ کرنے والے فنکاروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا غلط ہے۔

فائزہ حسن کا کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں کسی دوسرے اداکار کوئی حق نہیں کہ وہ ان فنکاروں کے نام لے لے کر یہ بتائے کہ فلاں شخص نے پوسٹ کیوں نہیں کی؟

ان کے مطابق دوسرے اداکاروں کے نام لے لے کر انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بدنام کرنے کا ٹرینڈ انتہاپسند سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ ہم بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ان کے حمایتوں کو انتہاپسند کہتے اور مانتے ہیں لیکن اب ہم بھی یہی سوچ اپنا رہے ہیں۔

فائزہ حسن نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ہم بھی بی جے پی کی طرح اپنے لوگوں اور فنکاروں سے سوال کرتے پھریں گے کہ انہوں نے ان کی مرضی کے مطابق فلاں کام کیوں نہیں کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی فنکاروں سے لوگ بہت سارے سوالات کرتے ہیں کہ آپ مسلمان ہیں یا نہیں؟

فائزہ حسن نے کہا کہ ایسے حالات میں ہمارے اپنے ہی ساتھی فنکار دوسروں کے نام لے لے کر ان پر تنقید کر رہے ہیں کہ آپ نے پوسٹ کیوں نہیں لگائی؟ آپ نے فلاں کام کیوں کیا؟ آپ نے وہاں جاکر کام کیوں کیا؟

انہوں نے دلیل دی کہ کام کرنا اداکار کی روزی روٹی کا سوال ہے، اگر کسی نے وہاں کام کیا تو اس میں کچھ غلط نہیں، ایسے میں کسی اداکار کی حب الوطنی پر سوال اٹھانا یا اس پر شک کرنا غلط ہے۔

انہوں نے کسی نام لیے بغیر کہا کہ ’گِدھ‘ نہ بنیں، گِدھوں جیسی حرکتیں نہ کریں، ایک دوسرے کو نوچ نہ کھائیں، ایک دوسری کی ٹانگیں نہ کھینچیں، انسان کے بچے بنیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025