• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ بلکہ روشن اور تابناک بھی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

شائع May 17, 2025 اپ ڈیٹ May 18, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جس طرح عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے لیے محبت کا اظہار کیا اس سے میں ایک بات بہت وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج کی جانب سے سلام پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سے لوگ کہتے تھے کہ یہ لوگ اپنا کام نہیں کرتے، آج ان سے سوال کرو کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ کیا آپ آج ان لوگوں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے کہ تم کون ہوتے تھے اپنی فوج کے افسروں اور جوانوں کے خلاف باتیں کرتے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی ملک کے لیےکاوشوں کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج عوام سے ہے اور عوام پاکستان کی فوج سے ہے ، یہ جو سیسہ پلائی دیوار یا آہنی دیوار کون ہے ، یہ اس ملک کے عوام اور بچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نسل اور ہمارے بعد آپ کی نسل اس ملک کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹے گی، پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔

انہوں نے طلبہ کو دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی۔

ترجمان پا ک فوج کا کہنا تھا کہ یہ جو دہشت گردی آپ کو پاکستان میں نظر آرہی ہے، اس کے پیچھے کون ہے؟ اس کے پیچھے بھارت ہے، اس آہنی دیوار کو اب ہم نے اکٹھا ہوکر دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے اور جب عوام اور فوج اکٹھے ہوں گے تو اس ملک میں کوئی دہشت گرد نہیں بچے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ جس طرح آپ لوگوں نے پاکستان اور پاک فوج کے لیے جس والہانہ محبت کا اظہار کیا اس سے میں ایک بات بہت وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025