• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

کراچی: منشیات فروشوں کا بحالی سینٹر پر حملہ، زیرعلاج 127 نشئی افراد کو چھڑوالیا

شائع May 18, 2025
اصلاحی مرکز قائم ہونے کے بعد منشیات کی فروخت میں کمی آئی تھی
—فائل فوٹو:
اصلاحی مرکز قائم ہونے کے بعد منشیات کی فروخت میں کمی آئی تھی —فائل فوٹو:

کراچی کے علاقے مومن آباد تھانے سے متصل ری ہیبلیٹیشن سینٹر (بحالی مرکز) پر منشیات فروشوں نے حملہ کرکے زیر علاج 127 نشے کے عادی افراد کو چھڑوالیا۔

ڈان نیوز کے مطابق منشیات فروشوں نے اپنے حملے کے دوران ’سن شائن‘ کے نام سے قائم بحالی مرکز میں توڑ پھوڑ کی، وہاں موجود پولیس افسر اور اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

منشیات فروشوں کے تشدد سے پولیس افسر اور اہلکار زخمی ہوگئے، ملزمان نے اصلاحی سینٹر کے کمرے کے دروازے توڑ دیے، اور 117 منشیات کے عادی افراد کو چھڑواکر لے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق اصلاحی مرکز کئی سال سے نشے کے عادی افراد کو علاج کے بعد کارآمد شہری بنا چکا ہے، منشیات فروشوں کے حملے کا مقصد منشیات کی فروخت کو بڑھانا ہے۔

بحالی سینٹر قائم ہونے کے بعد یہاں منشیات کی فروخت میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ لڑائی جھگڑا،ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت درج کرکے سات ملزمان کو نامزد کیاگیا ہے۔

مومن آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ حملہ آور 127 منشیات کے عادی افراد کو چھڑوا کر لے گئے، حملہ آوروں نے ادارے میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

حملہ آوروں نے منشیات بحالی مرکز کے عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025