• KHI: Clear 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C
  • KHI: Clear 28.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C

دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، صدر آصف زرداری

شائع May 18, 2025 اپ ڈیٹ May 18, 2025 12:43pm
— فوٹو: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ
— فوٹو: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے،شہید سرخرو ہیں، یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اللہ نے آپ کو کامیابی دی آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچاور کرنے کے لیے تیار ہے، دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں کہ ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں، پاکستان ایک ملک ایک قوم اور اسلامی جمہوری ریاست ہے، ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں، آپ سب کے جذبے یوں ہی سر بلند رہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے ہفتے کو پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیرداخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026