پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خواجہ نافع اور حسن نواز کی شاندار اننگز کی بدولت ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خواجہ نافع کی 51 اور حسن نواز کی 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپننگ میں موقع ملنے پر خواجہ نافع نے شاندار نصف سینچری اسکور کی، انہوں نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل ہیں۔
کپتان سعود شکیل 18، ایوشکا فرنانڈو 7، دنیش چندیمل 17، دانش عزیز صفر، فہیم اشرف 16، محمد وسیم ایک، محمد ابرار 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
تاہم، حسن نواز آخری تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور انہوں نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 3، عبید شاہ، محمد حسنین، پیٹر ہیٹزوگلو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز بیٹنگ
اننگز کا آغاز کرنے والے کپتان محمد رضوان صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، یاسر خان نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
جہانزیب سلطان 25، طیب طاہر 36، ہمایوں الطاف 16، محمد عامر برکی 21 اور شاہد عزیز 29 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق 3، خرم شہزاد، فہیم اشرف، محمد وسیم، ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔