اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری

شائع May 19, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا، فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کے لیے بات چیت ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد 22 مئی تک بجٹ مذاکرات کے لیے قیام کرے گا، معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف وفد کے بجٹ مذاکرات شروع ہو گئے۔

آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدن اور اخراجات پر حتمی مذاکرات ہوں گے، بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، پلاننگ کمیشن حکام شامل ہیں۔

وزارت اقتصادی امور اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام بھی وفد سے مذاکرات میں شریک ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک حکام سے بھی آئی ایم ایف کے مذاکرات شیڈول ہیں۔

22 مئی تک تمام بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی، تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے پر بھی بات چیت ہوگی، حکومت کی کوشش ہے کہ سالانہ 10 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تنخواہ کو ٹیکس چھوٹ دی جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2025
کارٹون : 16 جون 2025