مہربانو کو ایک بار پھر بولڈ ڈانس پر تنقید کا سامنا
اداکارہ و ماڈل مہربانو کو ان کی نئی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا سامنا ہے، جس میں وہ بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے گانے پر رقص کرتی دکھائی دیں۔
اداکارہ ماضی میں بھی مختلف گانوں پر ڈانس کی ویڈیوز شیئر کرتی رہی ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
حال ہی میں مہربانو نے نئی ڈانس ویڈیو شیئر کی تو صارفین نے ایک بار پھر انہیں مختصر لباس پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں انہیں چنری اور چولی میں بولڈ انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
زیادہ تر صارفین نے مہربانو کو ان کے لباس اور بولڈ ڈانس پر آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے سوال کیا کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ اداکارہ انتہائی مختصر لباس پہننے پر مجبور ہوئیں؟
کچھ صارفین نے لکھا کہ اداکارہ نے پہلی بار اچھا ڈانس کیا ہے لیکن بہتر ہوتا کہ وہ کچھ مناسب لباس پہن لیتیں۔
بعض صارفین نے انہیں ان کی پرورش پر بھی طعنے دیے اور لکھا کہ وہ ویڈیو کے ذریعے دکھا رہی ہیں کہ ان کی پرورش کس طرح ہوئی؟

بعض افراد نے ان کے لباس پر شدید مایوسی کا اظہار کیا جب کہ بعض نے انہیں یاد دلایا کہ مکمل اور اچھے لباس میں بھی وہ یہی ڈانس کر سکتی تھیں۔
مہربانو کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی اور دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا۔