’اسلام میں ایسے لباس کی اجازت نہیں‘ مہربانو کی ڈانس ویڈیو پر تنقید
مقبول اداکارہ، ماڈل و ڈانسر مہربانو کو حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی ڈانس ویڈیو پر تنقید کا سامنا ہے، شائقین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
مہربانو نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تازہ ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ برطانوی ہپ ہاپ گلوکار کے گانے پر ڈانس کرتی دکھائی دیں۔
ڈانس ویڈیو میں مہربانو کو کمرے میں تنہا پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہوں مکمل بولڈ لباس زیب تن کر رکھا ہوا ہے۔
تاہم شائقین کو ان کے لباس کی وجہ سے ان کا ڈانس پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں مناسب لباس پہننے کی تلقین کی۔
زیادہ تر صارفین نے ان کے لباس کی وجہ سے ان کی ڈانس پر بھی تنقید کی، تاہم بعض افراد نے ان کے رقص کو بھی نامناسب قرار دیا۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی، وہیں بعض افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں شہزادی قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے مہربانو کے لباس اور ڈانس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مذہب اسلام میں ایسا لباس پہننے کی اجازت نہیں، اس لیے وہ مناسب لباس پہنا کریں۔
کچھ افراد نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ کو شرم آنی چاہیے، مسلمان ہوکر انہوں نے نامناسب لباس پہنا جب کہ بعض نے ان کے لیے نامناسب اور سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
بعض مداحوں نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کیے کہ وہ ہمیشہ صرف ناچتی رہتی ہیں جب کہ بعض نے انہیں ناکام اداکارہ اور لڑکی قرار دیا۔
جہاں زیادہ تر افراد نے ان کی ڈانس ویڈیو پر منفی کمنٹس کیے، وہیں کچھ صارفین نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں خوبصورت قرار دیا اور ساتھ ہی زندگی میں ان سے ایک بار ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔