• KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am
  • KHI: Fajr 4:13am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:18am Sunrise 4:57am
  • ISB: Fajr 3:13am Sunrise 4:57am

پی ایس ایل کوالیفائر ٹو سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھچکا، اہم کھلاڑی سے محروم

شائع May 22, 2025
— فوٹو: اسلام آباد یونائیٹڈ / ایکس
— فوٹو: اسلام آباد یونائیٹڈ / ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں دوسرے کوالیفائر سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنے اہم کھلاڑی ایلکس ہیلز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز الیکس ہیلز پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے تاہم پاک-بھارت کشیدگی کے بعد جب پاکستان سپر لیگ کا دوبارہ آغاز ہوا تو الیکس ہیلز بھی پاکستان پہنچ گئے۔

الیکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کیا، وہ ماضی میں بھی اس فرنچائز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز ہونے پر کراچی کنگز کے خلاف آخری گروپ میچ میں الیکس ہیلز نے 35 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، تاہم گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے کوالیفائیر میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ ایلکس ہیلز پی ایس ایل کے باقی میچ نہیں کھیل سکیں گے جس کی وجہ ان کی باقی میچز کے لیے عدم دستیابی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایلکس ہیلز کے درمیان 18 مئی تک پی ایس ایل کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا، الیکس ہیلز اپنے دوست کی شادی میں شرکت کے لیے اسپین روانہ ہوں گے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر الیکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان پہلا ایلیمینیٹر راؤنڈ ہوگا، ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جب کہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائیر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025