’من مست ملنگ‘ کے رومانوی مناظر پر شدید تنقید

شائع May 26, 2025
—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

دانش تیمور اور سحر ہاشمی کو جیو ٹی وی کے ڈراما سیریل من مست ملنگ میں رومانوی مناظر فلمانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اس ڈرامے کی قسطوں کو یوٹیوب پر اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔

من مست ملنگ کو تیرے بن سے شہرت حاصل کرنے والی مصنفہ نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات معروف ڈائریکٹر علی فیضان نے دی ہے۔

ڈرامے کی کہانی دو خاندانوں کے گرد گھومتی ہے جو کبیر خان کے دشمن بن جاتے ہیں، کبیر خان کا کردار دانش تیمور نے ادا کیا ہے، جو ایک حادثے میں ریا اصغر علی کی والدہ کو قتل کردیتا ہے جبکہ ریا کا کردار سحر ہاشمی نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی اب تک 41 اقساط نشر ہوچکی ہیں، جہاں ایک جانب ناظرین دانش تیمور اور سحر ہاشمی کی آن اسکرین کیمسٹری کو پسند کر رہے ہیں، وہیں متعدد سوشل میڈیا صارفین ڈرامے میں بڑھتی ہوئی رومانویت پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

حالیہ قسط میں نشر ہونے والے ایک رومانوی منظر نے صارفین کو مزید ناراض کر دیا، جس میں دانش تیمور اور سحر ہاشمی ایک ساتھ رقص کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ان بے ہودہ ڈراموں نے عوام کا دماغ خراب کردیا ہے۔

جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ ڈراما فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے والا نہیں لگتا۔

کارٹون

کارٹون : 27 جون 2025
کارٹون : 26 جون 2025