بھارت کا بڑھتا جنگی جنون ، جدید اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کیلئے فریم ورک کی منظوری
حالیہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کا جنگی جنون مزید بڑھ گیا ہے اور اس نے جدید اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ بھارت کے وزیر دفاع نے ملک کے سب سے جدید اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ بھارتی سرکاری ادارے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی، جو اس پروگرام پر عمل درآمد کر رہی ہے، جلد ہی دفاعی فرموں سے جنگی طیارے کا ایک پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے ابتدائی اظہار دلچسپی طلب کرے گی۔
یہ منصوبہ بھارتی فضائیہ کے لیے انتہائی اہم ہے، جس کے فرانسیسی، روسی اور سابق سوویت طیاروں کے اسکواڈرن کی تعداد ایک ایسے وقت میں 42 کی منظور شدہ طاقت سے کم ہو کر 31 رہ گئی ہے، جب حریف چین اپنی فضائیہ کی طاقت کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔
پاکستان کے پاس چین کے جدید جنگی طیاروں میں سے ایک، J-10، اس کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل ہے، جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ اسے حالیہ لڑائی میں بھارت کے جدید ترین فرانسیسی رافیل جیٹ طیاروں کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
In a significant push towards enhancing India’s indigenous defence capabilities and fostering a robust domestic aerospace industrial ecosystem, Raksha Mantri Shri @rajnathsingh has approved the Advanced Medium Combat Aircraft (AMCA) Programme Execution Model. Aeronautical… pic.twitter.com/28JEY123M5
— रक्षा मंत्री कार्यालय/ RMO India (@DefenceMinIndia) May 27, 2025
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان اور بھارت کے درمیان چار دن جنگ جاری رہی جس میں دونوں جانب سے جنگی طیاروں، میزائلوں، ڈرونز اور توپ خانے کا استعمال کیا گیا تھا، بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔
روئٹرز دونوں ممالک کے سیکیورٹی حکام، صنعت کے ایگزیکٹوز اور تجزیہ کاروں سمیت پندرہ افراد کے انٹرویوز کیے جن کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب دونوں فریقین نے بڑے پیمانے پر ڈرونز کا استعمال کیا اور اب جنوبی ایشیائی طاقتیوں کے درمیان ڈرونز کی ہتھیاروں کی دوڑ جاری ہے۔
بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اسٹیلتھ فائٹر پروگرام کے لیے ایک مقامی فرم کے ساتھ شراکت کرے گا، اور کمپنیاں آزادانہ طور پر یا مشترکہ منصوبے کے طور پر بولی لگا سکتی ہیں، یہ بھی کہا گیا کہ بولی نجی اور سرکاری دونوں فرموں کے لیے کھلی ہوگی۔
مارچ میں، ایک بھارتی دفاعی کمیٹی نے بھارتی فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور سرکاری ملکیتی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، جو بھارت کے زیادہ تر فوجی طیارے بناتی ہے، پر بوجھ کم کرنے کے لیے فوجی طیاروں کی تیاری میں نجی شعبے کو شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے پہلے بھارت ایروناٹکس کو ہلکے جنگی طیارے تیجس کی سست ترسیل پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جو کہ 4.5 جنریشن کا فائٹر جیٹ ہے، اس کے جواب میں فرم نے کہا تھا کہ جنرل الیکٹرک سے انجن بروقت موصول نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے تاِخیر ہوئی۔












لائیو ٹی وی