• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اساتذہ کیلئے ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی منظوری دے دی

شائع May 29, 2025
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اساتذہ کیلئے ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی منظوری دے دی، قومی اسمبلی پہلے ہی اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا جس میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی گئی۔

بل کے تحت اساتذہ کیلئے ٹیکس چھوٹ کی بحالی کی سفارش منظور کرلی گئی۔

دوران اجلاس چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے بھی اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ کی سفارش کی گئی تھی، ایف بی آر نے اس وقت کمیٹی کی سفارش کو منظور نہیں کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال کے بعد ایف بی آر اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ کی بحالی کی سفارش کر رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ سے رواں سال ٹیکس کٹوتی نہیں کی گئی، اور آئندہ مالی سال سے اساتذہ کو ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026