پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، عیدالاضحیٰ پر سری پائے جلانے پر پابندی عائد

شائع May 31, 2025
دفعہ 144 کا نفاذ اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھیکنے پر بھی ہوگا
—فائل فوٹو:
دفعہ 144 کا نفاذ اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھیکنے پر بھی ہوگا —فائل فوٹو:

پنجاب میں عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی لگا دی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب میں محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے احکامات جاری کر دیے، اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے پر پابندی ہوگی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

دفعہ 144 کا نفاذ جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا نہر میں پھیکنے پر بھی ہوگا، منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔

محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ رہے گی، دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025