والد کے 26 سال بعد گھر آنے کی بات کو غلط سمجھا گیا، مومل شیخ

شائع May 31, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ ماضی میں ان کی جانب سے ایک انٹرویو میں والد کے 26 سال بعد گھر آنے کی بات کو غلط سمجھا گیا، سوشل میڈیا پر ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

مومل شیخ نے جون 2024 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ والدین کے درمیان طلاق ہوجانے کے بعد ان کی شادی کے وقت ان کے والد جاوید شیخ ان کی ضد پر گھر واپس لوٹے تھے۔

اب انہوں نے اس متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بات کو غلط سمجھا گیا، انہوں نے ایسا نہیں کہا تھا کہ والد ان سے ملتے نہیں تھے۔

مومل شیخ نے حال ہی میں والد جاوید شیخ کے ہمراہ گوہر رشید کو یوٹیوب چینل کے لیے انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے والد کے 26 سال بعد گھر واپس آنے کی بات کی وضاحت کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے یہ تاثر دیا گیا کہ والد ان سے 26 سال تک ملے ہی نہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اور والد کے درمیان ہمیشہ اچھے تعلقات رہے، دونوں ملتے رہتے تھے، تمام اہل خانہ کے آپس میں روابط ہوتے تھے لیکن ان کی بات کو غلط پیش کرکے یہ تاثر دیا گیا کہ جیسے والد ان سے 26 سال تک ملے ہی نہیں۔

مومل شیخ نے بتایا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے بھائی فہد شیخ بھی والد سے ملتے رہتے تھے، والد بھی ان کے ساتھ وقت گزارتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ والدین کے درمیان طلاق ہوجانے کے بعد والد کبھی ان کے گھر نہیں آئے تھے لیکن ان کی ملاقاتیں ہوتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ اپنی شادی کے وقت انہوں نے والد کو گھر آنے کا کہا اور بیٹی کوگھر سے رخصت کرنے کا کہا، جس پر والد طلاق کے 26 سال بعد گھر آئے، انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ 26 سال بعد والد سے ملاقات ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025