• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

اوگرا نے ایل پی جی مزید 4 روپے63 پیسے فی کلو سستی کردی

شائع May 31, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) 4 روپے63 پیسے فی کلو مزید سستی کردی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہو گیا، ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 838 روپے ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 240 روپے 53 پیسے مقرر کی گئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اوگرا نے مئی کے مہینے کے لیے ایل پی جی 3 روپے 20 پیسے فی کلو اور ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 37 روپے 80 پیسے سستا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026