• KHI: Clear 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.2°C
  • KHI: Clear 26.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.2°C

الاسکا کے قریب 3 ہزار گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آتشزدگی، عملے کو بچالیا گیا

شائع June 5, 2025
— فوٹو: ٹائم اینڈ لائیو
— فوٹو: ٹائم اینڈ لائیو

الاسکا کے ساحل قریب 3 ہزار گاڑیوں سے لدے مال بردار بحری آگ بھڑک اٹھی، امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز پر سوار عملے کے تمام 22 ارکان کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ڈان نیوز میں شائع خبررساں ایجنسی’ رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق کوسٹ آف الاسکا کے قریب 800 الیکٹرک گاڑیوں سمیت 3 ہزار گاڑیوں سے لدے کارگو جہاز میں اچانگ آگ بھڑک گئی، خوش قسمتی سے جہاز پر سوار عملے کے تمام 22 افراد کو بچا لیا گیا۔

بین الاقوامی زوڈیئک میری ٹائم ایجنسی کے مطابق متاثرہ جہاز کو ریسکیو کرنے کرنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ایجنسی کے مطابق جہاز کے عملے کو ابتدائی طور پر لائف بوٹس کے ذریعے ریسکیو کیا گیا بعد ازاں انہیں ایک کمرشل جہاز اور امریکی کوسٹ گارڈ کی مدد سے باہر نکالا گیا۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر ٹوئیٹ میں بتایا کہ مارننگ مڈاز نامی جہاز ایڈک کےجنوب مغرب میں الاسکا کےقریب موجود تھا جب اس میں آگ لگنے کا واقع پیش آیا، حادثے کا شکار کارگو جہاز چین کی یان تائی پورٹ سے 26 مئی کو لازارو کارڈینس میکسیکو کیلیے روانہ ہوا تھا۔

کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر آگ جہاز کے ڈیک پر دیکھی گئی جہاں ای ویز (الیکٹرک وہیکلز) موجود تھیں، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جہاز پر کس برانڈ کی الیکٹرک وہیکلز موجود تھیں، حالیہ موسم گرما میں الیکٹرک وہیکلز میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافے کے باعث انہیں کارگو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025