ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد: سلمان فاروقی اور ساتھی کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

شائع June 10, 2025
عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے سرکاری ملازم ہونے کا دعویٰ کیا تھا
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے سرکاری ملازم ہونے کا دعویٰ کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 5 جون کو دونوں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس ارشد حسین پر مشتمل سنگل بینچ کرے گا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے ، دھمکیاں دینے اور خاتون کی تذلیل کے الزامات ہیں، عینی شاہدین کے مطابق مرکزی ملزم سلمان فاروقی نے واقعے کے وقت خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کیا تھا، تاہم بعد ازاں انکشاف ہوا کہ سلمان فاروقی ایک نجی فرم کا مالک ہے۔

دونوں ملزمان کے خلاف عینی شاہد کی مدعیت میں گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان نے عدالت میں جج کے روبرو بیان دیا تھا کہ اس نے دونوں ملزمان کو معاف کر دیا ہے، تاہم جج نے کہا تھا کہ مقدمے میں مدعی متاثرہ شخص نہیں ہے، اور دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025