بجٹ کیلکولیٹر: آپ اپنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس ادا کریں گے؟ جانیے!
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے پیش کیے گئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں انکم ٹیکس سلیبس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
یہ دیکھنے کے لیے ہمارا کیلکولیٹر چیک کریں کہ بجٹ منظوری کے بعد آپ کو اپنی تنخواہ پر کتنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ حکومت نے سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس کی شرح کو ایک فیصد مقرر کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی رقم کو 30 ہزار روپے سے کم کر کے صرف 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح 22 لاکھ روپے تک کی سالانہ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ 22 سے 32 لاکھ روپے کی تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس کی شرح کو بھی 25 فیصد سے کم کر کے 23 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔













لائیو ٹی وی