ایشیا کپ سے قبل پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی سہ ملکی سیریز کرائے جانے کا امکان

شائع June 12, 2025
ایشیا کپ کی طرح سہ ملکی سیریز بھی یو اے ای میں کرائے جانے کا امکان ہے — فائل فوٹو: رائٹرز
ایشیا کپ کی طرح سہ ملکی سیریز بھی یو اے ای میں کرائے جانے کا امکان ہے — فائل فوٹو: رائٹرز

ایشیا کپ سے قبل پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی سیریز منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق افغانستان کو 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے اگست میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کی تیاریوں کے پیش نظر پاک-افغان سیریز کی جگہ یواے ای کو شامل کرکے سہ ملکی سیریز کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ایشیا کپ کی طرح سہ ملکی سیریز بھی یو اے ای میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جولائی میں بنگلہ دیش کے دورے کا امکان ہے، دورے کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی تجویز ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز کے درمیان اس دورے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جسے جلد حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز سے پہلے قومی ٹیم بنگلہ دیش جاسکتی ہے، میچز کے لیے 18 سے 24 جولائی کی ونڈو زیر غور ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 جولائی 2025
کارٹون : 18 جولائی 2025