احمد آباد طیارہ حادثے پر بھارتی کرکٹرز کا اظہارِ افسوس

شائع June 12, 2025
—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں اڑان بھرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے پر بھارتی کرکٹرز کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 12 جون کی دوپہر کو ایئر انڈیا کا طیارہ لندن کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہوا، طیارے میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان شامل تھے۔

طیارہ حادثے پر جہاں بھارت کی سیاسی و شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کیا، وہیں بھارتی کرکٹرز نے بھی واقعے پر دکھ کر اظہار کیا۔

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ طیارہ حادثے کی خبر سن کر شدید صدمے اور دکھ میں ہوں۔

ہربھجن سنگھ نے حادثے میں مر جانے والے افراد کے لیے دعائیں کیں، ساتھ ہی اُن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے لمحات میں خود کو بے بس محسوس کررہا ہوں لیکن دلی خواہش ہے کہ متاثرہ افراد کو حوصلہ، طاقت اور ہمت ملے۔

سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے بھی طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لیے دعائیں کیں۔

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے انسٹاگرام اسٹوری میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لیے دعائیں کیں۔

بھارتی فاسٹ بولر اشانت شرما نے بھی طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کے لیے دعائیں کیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کے لیے دعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025