• KHI: Partly Cloudy 27.9°C
  • LHR: Sunny 27.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.9°C
  • LHR: Sunny 27.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.4°C

کرک: دیرینہ دشمنی پر میاں بیوی اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

شائع June 12, 2025 اپ ڈیٹ June 12, 2025 11:33pm
— فائل فوٹو:فیس بک
— فائل فوٹو:فیس بک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دیرینہ دشمنی پر میاں بیوی اور بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع کرک کے علاقے تور ڈھنڈ میں پیش آیا جہاں مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جن میں میاں، بیوی اور ان کا بیٹا شامل تھا۔

مقتولین کراچی سے تعزیت کے لیے گاؤں آئے تھے، مخالفین نے موقع دیکھتے ہی بدقسمت خاندان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوئے، لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب، خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں پانی کے تنازع پر 2 گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد قتل اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقے مشکومئی میں پانی کی تنازع پر 2 گروہوں میں تصادم ہوا تھا، فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026