خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

شائع June 13, 2025
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام آفریدی نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا حملہ اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، دنیا اور امت مسلمہ گزشتہ دو سال سے غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی دیکھ رہی ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، ایرانی اور فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج علی الصبح اسرائیل نے ایران پر بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے حملے میں ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 جون 2025
کارٹون : 28 جون 2025