• KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 37.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.3°C

اسرائیلی فوج نے ایران کے ’ایٹمی پروگرام کے ہیڈکوارٹر‘ پر حملے کی فوٹیج جاری کر دی

شائع June 15, 2025 اپ ڈیٹ June 15, 2025 04:04pm
آئی ڈی ایف کے مطابق ان حملوں میں تقریباً 50 جنگی طیاروں نے حصہ لیا تھا
—فوٹو: ایکس
آئی ڈی ایف کے مطابق ان حملوں میں تقریباً 50 جنگی طیاروں نے حصہ لیا تھا —فوٹو: ایکس

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے تہران میں ایران کے ’ایٹمی پروگرام کے ہیڈکوارٹر‘ پر رات کے وقت کیے گئے حملے کی فوٹیج جاری کر دی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس سے قبل فوج نے بتایا تھا کہ رات کے وقت تہران میں تقریباً 80 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں ایندھن کے ذخائر، ایرانی وزارت دفاع کا ہیڈکوارٹر، ایس پی این ڈی ایٹمی منصوبے کا ہیڈکوارٹر، اور ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دیگر اہداف شامل تھے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق ان حملوں میں تقریباً 50 جنگی طیاروں نے حصہ لیا تھا، ایران کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026