• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

قوم کیلئے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا پروگرام جاری رکھیں گے، ایران کا بڑا اعلان

شائع June 15, 2025
اے ای او آئی نے کہا کہ ’دشمنوں کے مایوس کن حملے ایرانی قوم کی طاقت کو مات نہیں دے سکتے‘۔
—فوٹو: مہر نیوز
اے ای او آئی نے کہا کہ ’دشمنوں کے مایوس کن حملے ایرانی قوم کی طاقت کو مات نہیں دے سکتے‘۔ —فوٹو: مہر نیوز

ایٹمی توانائی تنظیم ایران (اے ای او آئی ) نے اتوار کہا ہے کہ ہم ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کے راستے کو قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

ای اے او آئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے ہم ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا راستہ قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

اے ای او آئی کی پوسٹ کے مطابق ’دشمنوں کے مایوس کن حملے اس قوم کی طاقت کو مات نہیں دے سکتے‘۔

پوسٹ میں درج ذیل ہیش ٹیگز استعمال کیے گئے۔

#فردو #نطنز #طاقتور_ایران

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025