• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C

اسرائیل پر ایرانی حملوں میں امریکی سفارتخانے کی عمارت کو بھی معمولی نقصان

شائع June 16, 2025 اپ ڈیٹ June 16, 2025 12:59pm
تل ابیب میں ایران کے میزائل حملوں میں امریکی سفارتخانے کی شاخ کے قریب بھی معمولی نقصان ہوا — فوٹو: اے ایف پی
تل ابیب میں ایران کے میزائل حملوں میں امریکی سفارتخانے کی شاخ کے قریب بھی معمولی نقصان ہوا — فوٹو: اے ایف پی

ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل میں واقع امریکی سفارتخانے کے قریب بھی معمولی نقصان ہوا ہے، امریکی سفیر نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کے سیکشن کے قریب معمولی نقصان کی تصدیق کردی جبکہ امریکی سفارتخانہ آج بھی بند رہے گا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی شاخ کے قریب معمولی نوعیت کا نقصان ہوا ہے، تاہم کسی امریکی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی سفیر برائے اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانہ آج بھی بند رہیں گے، کیونکہ محفوظ مقام پر قیام کی ہدایت اب بھی نافذالعمل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026