• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C

وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا مصری ہم منصب سے رابطہ، اسرائیلی جارحیت پر مذمت کا اظہار

شائع June 16, 2025
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اسرائیل جنگ کےتناظر میں خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خاجہ کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائےخارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر مذمت کا اظہار کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق اور خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025