• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

تل ابیب میں پناہ لینے والے جنگی مجرم سزا سے بچ نہیں سکیں گے، ایرانی وزیرخارجہ

شائع June 16, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تل ابیب میں پناہ لینے والے جنگی مجرم اپنے جرائم کی سزا سے بچ نہیں سکیں گے، ہم ان بزدلوں کو اس وقت تک کچلتے رہیں گے جب تک وہ ہمارے عوام پر حملے بند نہیں کر دیتے۔

برطانوی روزنامے ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے اس وقت اسرائیل کو ’ کچلنے’ کی دھمکی دی جب اسرائیل نے تہران کے سرکاری نشریاتی ادارے کو ایک فضائی حملے میں تباہ کردیا۔

یہ دھمکی اس وقت آئی جب ایران نے جمعے کے بعد سے شمالی اسرائیل پر آٹھویں بار میزائلوں کی بارش کی گئی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پر کہا:’ ہماری طاقتور مسلح افواج دنیا کو واضح پیغام دے رہی ہیں کہ تل ابیب میں پناہ لینے والے جنگی مجرم اپنے جرائم کی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔’

انہوں نے مزید کہا:’ ہم ان بزدلوں کو اس وقت تک کچلتے رہیں گے جب تک وہ ہمارے عوام پر حملے بند نہیں کر دیتے۔’

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025