کراچی میں بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کے کیسز بڑھنے لگے

شائع June 17, 2025
فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

کراچی میں والدین کی جانب سے بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کے کیس بڑھنے لگے، مئی میں انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے بچوں کی ویکسینیشن سے انکار کیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں والدین کی جانب سے بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع شرقی میں سب سے زیادہ 9 ہزار 433 والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا، جبکہ ضلع وسطی میں 7 ہزار 141 اور کیماڑی میں 7 ہزار 11 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائی۔

اسی طرح کورنگی میں 3 ہزار 453، ملیر میں 4 ہزار 606، ضلع جنوبی میں 3 ہزار 145 اور غربی میں 2 ہزار 922 والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اپریل میں ہونےو الی مہم کے دوران37 ہزار 360 والدین نے انسداد پولیو ویکسینیشن سے انکار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025