اسرائیلی حملوں میں 3 ایرانی فوجی افسر شہید

شائع June 19, 2025
— فائل فوٹو: اےایف پی
— فائل فوٹو: اےایف پی

اسرائیلی حملوں میں تین ایرانی فوجی افسر شہید ہوگئے۔

تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آج ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 184 اور 284 آرمی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے تین فوجی افسران شہید ہوگئے ہیں۔

تہران ٹائمز کے مطابق شہید ہونے والے فوجی افسران کے نام وحید حسنوند، سامان حیبی اور ایمان ورہ زردی ہیں۔

واضح رہے کہ آج اسرائیلی فوج نے مغربی ایران میں فوجیوں، بیلسٹک میزائل انفرااسٹرکچر، وسطی شہر اراک میں واقع خنداب جوہری ری ایکٹر اور تہران میں واقع نطنز جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشگی انتظامات کے باعث نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی علاقے کے رہائشیوں کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025