• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

اسرائیل کے غزہ میں مظالم جاری، 44 فلسطینی شہید

شائع June 20, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 44 فلسطینی شہید ہو گئےجبکہ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے (یونیسف) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانی کا نظام تباہ ہونے کے باعث ایک انسانی ساختہ قحط سر پر منڈلا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت نے بتایا کہ وسطی غزہ کے علاقے نتساریم میں امدادی کے منتظر کم از کم 25 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

غزہ کے طبی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے دیگر حملوں میں مزید 19 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں ایک گھر پر حملے میں شہید ہونے والے 12 افراد بھی شامل ہیں، یوں جمعہ کو غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد کم از کم 44 ہو گئی۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ک اسرائیل بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اور فلسطینیوں کو امدادی خوراک حاصل کرنے سے روکنے کے لیے انہیں منظم انداز میں نشانہ بنا رہا ہے۔

ادھر، یونیسف نے جنیوا میں خبردار کیا کہ غزہ میں قحط جیسی صورتحال تیزی سے جنم لے رہی ہے۔

یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ بچوں کی زندگیوں کو خطرات ہیں، صرف 40 فیصد پینے کے پانی سہولیات فعال ہیں، ہم پینے کے پانی کے حوالے سے ہنگامی معیار سے بھی بہت نیچے ہیں۔

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے مئی کے دوران غزہ میں 6 ماہ سے 5 سال کی عمر کے بچوں میں غذائی قلت کے علاج کے لیے داخلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ پانچ لاکھ افراد کو بھوک کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں کم از کم 81 افراد شہید ہو گئے تھے، ان میں بھوک سے متاثرہ خوراک کی تلاش میں امدادی مرکز کے باہر موجود 16 وہ فلسطینی بھی شامل تھے، جنہیں اسرائیلی افواج نے ٹینکوں، کواڈکاپٹر بموں سے نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025