ایرانی صدر نے یورپ کے ساتھ مذاکرات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے، میکرون

شائع June 21, 2025
ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یقین ہے جنگ سے نکلنے اور خطرات سے بچنے کا راستہ موجود ہے
— فائل فوٹو: اے ایف پی
ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یقین ہے جنگ سے نکلنے اور خطرات سے بچنے کا راستہ موجود ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ انہیں اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کی کال موصول ہوئی، اور دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری پروگرام پر یورپی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا کہ میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میرا یہ واضح مطالبہ ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں، اور یہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پُرامن ارادوں کی مکمل یقین دہانی کرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ جنگ سے نکلنے اور بڑے خطرات سے بچنے کا ایک راستہ موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جولائی 2025
کارٹون : 15 جولائی 2025