فلسطینیوں کی فتح یقینی ہے، آیت اللہ خامنہ ای

شائع June 22, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطین ہمارے لیے سب سے اہم معاملہ ہے اور فلسطینیوں کی فتح یقینی ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے فلسطینی قوم سے متعلق بیان دیا۔

اپنی پوسٹ میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ فلسطین ہمارے لیے سب سے اہم معاملہ ہے اور فلسطینیوں کی فتح یقینی ہے۔

اس سے قبل، ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ایرانی قوم کو، حق کو، اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو ضرور فتح عطا فرمائے گا، ان شاء اللہ۔

ایرانی قوم کے نام پیغام میں خامنہ ای نے کہا تھا کہ میں اپنی عزیز قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر دشمن کو یہ محسوس ہوا کہ آپ ان سے ڈرتے ہیں، تو وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025