تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، سفارت کاری کی طرف لوٹ آئیں، سوئٹرزلینڈ کی اپیل
سوئٹزرلینڈ نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوری طور پر سفارتی عمل کی طرف لوٹ آئیں، یہ بیان امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری مراکز پر حملے اور اسرائیل کی جنگ میں شامل ہونے کے بعد دیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق، سوئس وزارت خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ 13 جون سے اسرائیل اور ایران کے درمیان خطرناک کشیدگی، بشمول آج امریکا کے حملے، پر سوئٹزرلینڈ کو گہری تشویش ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سوئٹزرلینڈ تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کا تحفظ کریں، اور فوری طور پر سفارت کاری کی طرف واپس آئیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ خطے میں جاری دشمنی اور اسرائیل و ایران کے درمیان جھڑپیں تیزی سے شدت اختیار کر سکتی ہیں اور پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔













لائیو ٹی وی