لاہور: مکان کی چھت گرنے سےخواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی

شائع June 22, 2025
فائل فوٹو: فیس بُک
فائل فوٹو: فیس بُک

لاہور کے علاقے تاج پور ہ میں مکان کے چھت گرنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو1122 کے مطابق لاہور کےعلاقے :تاج پورہ بٹ چوک کےعلاقےمیں مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے اور پانچ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں میں 24 سالہ مشال، 22 سالہ راحت بی بی، 20 سالہ میرب، 26 سالہ عاصمہ، 23 سالہ مطاہر، 27 سالہ عبدالرحمٰن، اور 7 سالہ زینت شامل ہیں۔

دریں اثنا ضلع ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنےسے 8 سیاح ڈوب گئے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

کینجھر جھیل انتظامیہ کے مطابق تمام افراد کو ریسکیوکرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈوبنے والوں کا تعلق بنوں اور سجاول سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025