ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

شائع June 22, 2025
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج شب طلب کرلیا گیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں کے بعد ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج طلب کرلیا گیا ہے۔

ہنگامی اجلاس پاکستانی وقت کے مطابق آج شب 12 بجے شروع ہونے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ شب امریکا نے، ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ امریکا نے ایران میں فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر ’انتہائی کامیاب حملہ‘ مکمل کر لیا ہے۔

اپنی پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام امریکی طیارے اب ایران کی فضائی حدود سے باہر نکل چکے ہیں۔

امریکی صدر نے لکھا کہ فردو نیوکلیئر سائٹ ہمارا مرکزی ہدف تھا اور اس پر مکمل بمباری کی گئی ہے اور یہ پلانٹ ختم کردیا ہے۔

دریں اثنا امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے آج میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں۔

امریکی وزیردفاع نےخبردار کیا کہ اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 6 جولائی 2025
کارٹون : 5 جولائی 2025