ایران ایک سے 2 دن میں ہماری افواج پر جوابی حملہ کرسکتا ہے، امریکی حکام

شائع June 23, 2025
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران ردعمل دیتے ہوئے امریکی افواج پر جلد حملہ کرسکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق 2 امریکی حکام نے بتایا کہ امریکا کا ماننا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے والے جوابی حملے جلد کر سکتا ہے، حالاں کہ امریکا اب بھی ایک سفارتی حل کی کوشش کر رہا ہے، جس کے تحت تہران کسی حملے سے گریز کرے۔

ان 2 میں سے ایک اہلکار، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’رائٹرز‘ سے بات کی، کا کہنا تھا کہ ایران کا جوابی حملہ ایک یا دو دن میں ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر جارحیت کے بعد گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے مطابق امریکی مسلح افواج اور فضائیہ نے ایران کی اہم زیر زمین جوہری سائٹ فردو کو نشانہ بناتے ہوئے اسے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس کے بعد سے امریکا ایران پر جوہری معاہدہ کرنے کے لیے بات چیت کرنے پر زور دے رہا ہے، تاہم ایران نے امریکی حملے کو خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے قانون کے مطابق دفاع کے حق کو استعمال کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی مسلح افواج نے کہا کہ امریکا کو ناقابل تصور جواب دیا جائے گا، تاہم یہ وقت اور نوعیت کا تعین اپنی مرضی سے کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جولائی 2025
کارٹون : 15 جولائی 2025