تہران کے شہری فوجی مراکز، ہتھیاروں کی تنصیبات سے دور رہیں، اسرائیلی فوج کا انتباہ

شائع June 23, 2025
—فوٹو: ایکس
—فوٹو: ایکس

اسرائیلی فوج نے ایک فارسی زبان میں پیغام میں خبردار کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں تہران میں ’فوجی اہداف‘ پر حملے جاری رکھے گی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بیان میں دارالحکومت کے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حکومت سے منسلک ’ہتھیاروں کی تیاری کی تنصیبات، فوجی ہیڈکوارٹرز اور سیکیورٹی اداروں‘ سے دور رہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل نے تہران کے شہریوں کو فوجی تنصیبات سے دور رہنے کا انتباہ کیا تھا، جب کہ امریکی حملے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھاکہ تہران کے شہری شہر خالی کردیں۔

ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کارروائیوں کے دوران تل ابیب اور حیفہ کے شہریوں کو اسی طرز کی وارننگ دیکر انتباہ کیا ہے کہ صہیونی فوجی تنصیبات سے دور رہیں، اور مقبوضہ علاقوں کو مستقل طور پر خالی کردیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025