تہران کی جیل میں فرانسیسی، یورپی قیدی موجود، اسرائیلی حملہ ناقابل قبول ہے، فرانسیسی وزیر خارجہ

شائع June 23, 2025
فرانسیسی قیدی کی بہن نے بھی جیل پر اسرائیل کے حملے کو تشویش ناک اور ناقابل قبول قرار دیا
— فائل فوٹو: بی بی سی
فرانسیسی قیدی کی بہن نے بھی جیل پر اسرائیل کے حملے کو تشویش ناک اور ناقابل قبول قرار دیا — فائل فوٹو: بی بی سی

فرانس نے تہران کی جیل پر اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل دیا ہے، جہاں 2 فرانسیسی شہریوں سمیت دیگر یورپی افراد قید ہیں۔

’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں-نوئل بارو نے ایکس پر لکھا کہ یہ ناقابل قبول ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایوین جیل پر ہونے والے حملے میں فرانسیسی شہری سیسل کوہلر اور جیک پیرس کو کوئی نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے۔

اس سے قبل تہران کی جیل میں قید فرانسیسی شہری کی بہن نے بھی جیل پر اسرائیل کے حملے کو انتہائی تشویش ناک اور ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت آج 11 ویں روز میں داخل ہوچکی ہے، صہیونی دشمن نے تہران میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا، وہ اب تک 3 ہسپتالوں کو بھی بمباری کا نشانہ بناچکا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے 23 جون کو پیر کے روز تہران کی جیل پر بھی حملہ کیا، جس کے بعد فرانس کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جولائی 2025
کارٹون : 15 جولائی 2025