ناروے کے وزیراعظم نے امریکا کے ایران پر حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
ناروے کے وزیرِاعظم گاہر اسٹور نے کہا ہے کہ امریکی حملوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مؤثر طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ناروے کی نیوز ایجنسی ’این ٹی بی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا حملہ بین الاقوامی قانون کے مطابق نہیں ہے، یہ افسوس ناک ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی حل اور ایک نئے جوہری معاہدے کے لیے کی جانے والی کوششیں آگے نہیں بڑھ سکیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ آیا امریکی حملے کو اپنے دفاع کے طور پر جائز قرار دیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھ اکہ بین الاقوامی قانون خود دفاع کا حق دیتا ہے، لیکن یہ قابلِ بحث ہے کہ آیا یہ حملہ امریکا کے لیے خود دفاع کے زُمرے میں آتا ہے یا نہیں، یہ تازہ ترین حملہ طویل المدتی پائیدار معاہدے کی ضرورت کو ختم نہیں کرتا۔