• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

جنگ بندی کے بعد ایران قابل اعتبار سفارتی عمل میں شامل ہو، یورپی یونین، فرانس کا مطالبہ

شائع June 24, 2025
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

یورپی یونین نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد وہ قابل اعتبار سفارتی عمل میں سنجیدگی سے شامل ہو۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان انور الانونی نے کہا کہ یہ کشیدگی کسی کے حق میں نہیں، اور سب کو ایک ہی بات کی فکر ہے، جو کہ اس کشیدگی کے پھیلاؤ کے اثرات ہیں۔

دوسری جانب ’رائٹرز‘ کے مطابق، فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری اور بیلسٹک پروگرام کے حوالے سے ایک معاہدے کے لیے فوری طور پر مذاکرات میں شامل ہو۔

وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرانس ایران پر زور دیتا ہے کہ وہ بلا تاخیر ایسے مذاکرات میں شامل ہو جو اس کے جوہری اور بیلسٹک پروگرامز اور اس کی غیر مستحکم کرنے والی سرگرمیوں سے متعلق تمام خدشات کو حل کرنے والے معاہدے کی طرف لے جائیں۔

فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025