• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Sunny 21.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 20°C

ایشین اسنوکر سِکس ریڈ چیمپئن شپ: محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے

شائع June 25, 2025
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

پاکستان کے محمد آصف ایشین اسنوکر سِکس ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کولمبو میں جاری ایشین اسنوکر سِکس ریڈ چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں محمد آصف نے ملائیشیا کے لم کاک کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم کے اسکور سے شکست دی۔

سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ کل ایک اور ملائشین پلیئر تھور چوان لیونگ سے ہوگا۔

اس سے قبل، ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کواٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے کمبوڈیا کے نیاننگ ٹولہ کے خلاف شاندار کھیل کا پیش کیا تھا۔

پہلے فریم میں آصف کو 16-27 سے شکست ہوئی لیکن اس کے بعد آصف نے لگاتار پانچ فریم جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

دوسری جانب، دفاعی چیمپین پاکستان کے اویس منیر اور محمد سجاد پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

پری کوارٹر فائنل میں اویس منیر کو ہانگ کانگ کے منگ وا مان نے سخت مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دی۔

سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد کو سنگا پور کے سنی وانگ نے کسی دقت کے بغیر 0-5 سے شکست دی۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025