• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.8°C

راولپنڈی: مضرصحت دودھ پینے سے 3 بچوں کی ہلاکت، شوہر نے بیوی کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا

شائع June 25, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

راولپنڈی میں گزشتہ روز مضر صحت دودھ پینے سے 3 کم عمربہن بھائیوں کی ہلاکت کا مقدمہ بچوں کے والد نے اپنی بیوی کے خلاف درج کروا دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بچوں کے والد نے اہلیہ کے خلاف درج مقدمے میں مؤقف اپنایا کہ ہم دونوں کا ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا، شبہ کے میری بیوی نے گھریلو ناچاقی کے باعث بچوں کو جان بوجھ کر مضر صحت دودھ پلایا جسے پینے سے وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج اور پہلے سے حفاظتی تحویل میں ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کے نواحی علاقے بنی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 3 کم عمر بچے مضرِ صحت دودھ پینے سے موت کے منہ میں چلے گئے تھے، جن کی شناخت 8 ماہ کی مارثہ سلیم مسیح، ڈیڑھ سالہ نوہیل اور 4 سالہ منسہ کے نام سے ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025