• KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Cloudy 11.9°C

گلاسٹنبری فیسٹیول: اسرائیلی فوج مخالف نعرے پر باب وائلن کے خلاف تحقیقات شروع

شائع July 1, 2025
—اے ایف پی
—اے ایف پی

برطانیہ کے مشہور گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول کے دوران متنازع نعرے بازی پر برطانوی پولیس نے ریپ پنک جوڑی ’باب وائلن‘ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول میں اسٹیج پر بینڈ کے ایک رکن نے اسرائیلی فوج کے خلاف ’آئی ڈی ایف مردہ باد‘ کا نعرہ لگایا، جسے نفرت انگیز تقریر کے زمرے میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس کے مطابق، اس واقعے کی ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ آیا یہ اقدام نفرت پر اکسانے کے مترادف ہے یا نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بی بی سی نے اس پرفارمنس کو براہِ راست نشر کیا، تاہم بعد ازاں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ نشر ہونے والی زبان ادارے کے ادارتی معیارات کے مطابق نہیں تھی اور یہ نشریات فوری طور پر روک دینی چاہیے تھیں۔

برطانوی وزرا اور متعدد سیاسی و سماجی حلقوں نے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لیبر پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے اس نعرے کو ’نفرت انگیز تقریر‘ قرار دیا، جب کہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد امریکا نے باب وائلن کے ارکان کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، نفرت اور تشدد کو بڑھاوا دینے والوں کے لیے امریکا میں کوئی جگہ نہیں۔

باب وائلن نے سوشل میڈیا پر اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاموش نہیں ہو سکتے اور نوجوانوں کو سچ بولنے کی ترغیب دینا ان کا فن ہے۔

اسی فیسٹیول میں آئرش ریپ گروپ ’نی کیپ‘ (Kneecap) کی پرفارمنس پر بھی تنقید کی جا رہی ہے، جن پر اسٹیج پر اکسانے والے الفاظ استعمال کرنے اور سابقہ شوز میں حزب اللہ کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے، پولیس نے ان کی پرفارمنس کی بھی جانچ شروع کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025