وزارت بحری امور کا بڑا فیصلہ، پورٹ قاسم پر برآمدی سامان پر پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی

شائع July 1, 2025 اپ ڈیٹ July 1, 2025 09:15pm
— فائل فوٹو: علی زیدی ٹوئٹر
— فائل فوٹو: علی زیدی ٹوئٹر

وزارت بحری امور نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پورٹ قاسم پر برآمدی تجارتی سامان پر پورٹ چارجز میں 50 فیصد کمی کردی۔

وزارت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق برآمدی اور ٹرانسشپمنٹ کنٹینرز پر وارفیج آدھی کر دی گئی، مارجنل وہارف، فوٹکو، پی آئی بی ٹی پر برآمدی سامان کے لیے رعایت کردی گئی ہے۔

ڈی پی ورلڈ پر کنٹینرائزڈ کارگو کے لیے چارجز میں نرمی کی گئی ہے، خالی کنٹینرز پر چارجز میں کوئی ریایت نہیں دی جائے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق فیصلہ کا مقصد تجارت کو فروغ دینا اور برآمدات میں اضافہ ہے، اطلاق آج سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026