• KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14°C

غزہ: امداد کی تقسیم کے مراکز پر 5 ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید

شائع July 2, 2025
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے مراکز پر خوراک کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر صہیونی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 ہفتوں میں 600 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجریزہ‘ کے مطابق آج صبح سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 67 ہوگئی، جن میں انڈونیشن ہسپتال کے ڈائریکٹر اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

آج شہید ہونے والے 67 افراد میں 11 وہ فلسطینی بھی شامل ہیں جو غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے باہر خوراک لینے کے انتظار میں کھڑے تھے۔

یوں، گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران امداد کی تقسیم کے مراکز پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں 600 فلسطینی شہید ہوچکے، جن میں سے 250 افراد نے صرف گزشتہ 48 گھنٹوں میں اپنی جانیں گنوائیں۔

یاد رہے کہ یہ فلسطینی جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے، امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے چلنے والے مراکز پر اپنی جانیں گنوارہے ہیں، جنہیں اقوامِ متحدہ نے ’موت کا پھندا ’ قرار دیا ہے۔

یو این آر ڈبلیو اے کے غزہ میں امور کے ڈائریکٹر سیم روز نے کہا ہے کہ محاصرے والے علاقے میں امدادی مراکز کے قریب اموات ’ناقابل بیان حد تک بدتر‘ ہوچکی ہیں اور اس میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی، کیوں کہ فلسطینی بھوک سے مررہے ہیں اور وہ خوارک کی تلاش میں یہاں آنے پر مجبور ہیں۔

مزید کہا کہ ’یہ سلسلہ اس لیے جاری ہے کیونکہ لوگ اتنے مجبور ہیں کہ وہ خوراک حاصل کرنے کے لیے ناممکن خطرات مول لے رہے ہیں‘۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 56 ہزار 531 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 592 ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025