قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کیلئے تربیتی کیمپ کراچی میں لگانے کا فیصلہ

شائع July 4, 2025
فائل فوٹو: پی سی بی/فیس بک
فائل فوٹو: پی سی بی/فیس بک

پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے لیے ’اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ‘ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، ویمنز کرکٹرز کا کیمپ 7 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے شیڈول کیمپ میں 24 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

27 روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں ہوگا جہاں تربیتی کیمپ میں موجود کرکٹرز میں سے ہی پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ منتخب کیا جائے گا، جس کا فیصلہ ویمن سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

دورہ آئرلینڈ کے لیے منتخب اسکواڈ 28 جولائی سے 2 اگست تک اپنی تیاریاں کراچی میں ہی جاری رکھے گا۔

واضح رہے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے مقابلے 7، 10 اور 11 اگست کو کلون ٹرف کرکٹ کلب آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 جولائی 2025
کارٹون : 17 جولائی 2025