سکھر : ٹرین کی چھت پر سوار عزادار ہائی ٹینشن تاروں سے کرنٹ لگنے سے زخمی
سکھر ایکسپریس کی چھت پر سوار عزادار علم اوپر سے گزرتے ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرانے پر کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال پہنچایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھر ایکسپریس کی چھت پر سوار عزادارروں کے علم اوپر سے گزرتے ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 12 عزادار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عزاداران کے ہاتھوں میں پکڑے ہوئےعلم ہائی ٹینشن تاروں سے ٹکرانے پر تار ٹوٹ کر ٹرین پر گرے جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 12 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سکھر ایکسپریس جیکب آباد سے سکھر آرہی تھی کہ آرائیں کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی ٹینشن تاریں ٹوٹنے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے ٹریک بند کردیا گیا۔