ایبٹ آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کا مبینہ ریپ اور قتل، ایک شخص گرفتار

شائع July 5, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

خیبرپختونخوا پولیس نے ایبٹ آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کا مبینہ ریپ اور اسے قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ایبٹ آباد کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کے پبلک ریلیشن افسر (پی آر او) اعظم میر افضل نے آج ڈان ڈیجیٹل کو بتایا کہ مقتولہ گھر میں بطور ملازمہ کام کرتی تھی، جہاں اس کا مبینہ ریپ اور قتل کیا گیا، پی آر او نے کہا کہ گھر کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پی آر او کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ میرپور تھانے کی حدود میں حبیب اللہ کالونی میں پیش آیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو گزشتہ رات ہسپتال لائی گئی، جہاں ڈاکٹروں کو کا معائنے میں تشدد اور ریپ کے شواہد ملے۔

اعظم میر افضل نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ کی والدہ کی 12 سال قبل شوہر سے علیحدگی ہو گئی تھی اور وہ مانسہرہ میں مقیم ہیں، پی آر او نے بتایا کہ لڑکی کافی عرصے سے بطور گھریلو ملازمہ کام کر رہی تھی۔

پولیس نے آج میرپور پولیس اسٹیشن میں مقتولہ کے والد کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 (قتل کی سزا) اور 376 (ریپ کی سزا) اور خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 53 (جنسی زیادتی) کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ درج کر لی۔

سول سوسائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024 میں تمام صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بچوں سے زیادتی کے 3 ہزار 364 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

ساحل کی رپورٹ کرل نمبرز 2024 ملک بھر کے 81 قومی اور علاقائی اخبارات سے جمع کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کی گئی تھی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر اقرا کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے ملزم حارث لطیف کو گرفتار کر لیا گیا، جاں بحق ہونے والی کم عمر لڑکی گزشتہ ایک برس سے ملزم کے گھر پر ملازمت کر رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 جولائی 2025
کارٹون : 17 جولائی 2025